بنگلورو: اپوزیشن اتحاد کی دوسری میٹنگ آج کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں ہونے جا رہی ہے۔ جہاں 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دریں اثناء بنگلورو کی سڑکوں پر بہار کے سی ایم نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹر دیکھا گیا۔ جس میں انہیں غیر مستحکم وزیر اعظم امیدوار بتایا گیا ہے۔
بنگلورو میں اپوزیشن کی مشترکہ میٹنگ کو لے کر سڑکوں پر بڑے بڑے پوسٹر اور بینر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں چلوکیہ سرکل، ونڈسر منور برج اور بنگلور میں ہیبل کے قریب ایئرپورٹ روڈ پر ایک مختلف پوسٹر دیکھا گیا۔ جس میں بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے پوسٹر میں انہیں 'غیر مستحکم وزیر اعظم امیدوار' بتایا گیا ہے۔ یہی نہیں بہار کے سلطان گنج میں حال ہی میں منہدم ہونے والے پل کی تصویر بھی اس پوسٹر میں لگائی گئی ہے۔