گیا: مرکزی حکومت اب " اقلیتی اسکالرشپ" Bihar Scholarship 2022 کا آڈٹ کرائے گی، بہار کے چوبیس اضلاع میں آڈٹ کیا جائے گا جس کے تحت دیگر اضلاع کے ساتھ آڈٹ ٹیم گیا پہنچی ہے۔
مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اقلیتی اسکالرشپ کا اب آڈٹ ہوگا یہ آڈٹ مالی سال 2017 سے ہوگا اس کے لیے آڈٹ جنرل بہار کی ٹیم ریاست کے مختلف اضلاع میں کام کرنا شروع کر دیا ہے آج اسی کے تحت اے جی کی چار رکنی ٹیم گیا پہنچی ہے جو یہاں کچھ اسکول و کالجوں کا بھی دورہ کرے گی اور اسکالرشپ کے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔
ہر برس بڑے پیمانے پر پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک کے لیے اقلیتی طبقے کے طلبہ فارم بھرتے ہیں اور اس کا پورا عمل آن لائن ہوتا ہے لیکن اب طلبہ اقلیتی اسکالرشپ سے مستفید ہونے کے لیے پہلے اقلیتی اسکالرشپ پورٹل پر درخواست اپ لوڈ کریں گے اور اس کی تصدیق ان کے اسکولا و کالج کے پرنسپل یا ان کے ذریعے منتخب نمائندے کریں گے۔