اردو

urdu

ETV Bharat / state

نالندہ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا بائیکاٹ - پولنگ بوتھ

ریاست بہار میں ساتویں مرحلے کے تحت آٹھ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ اس دوران نالندہ کے بوتھ نمبر 299 پر پولنگ تشدد میں تبدیل ہو گیا۔

pic

By

Published : May 19, 2019, 12:54 PM IST

دراصل، مقامی لوگوں نے ووٹ نہیں دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ معمولی بات اس قدر بڑھ گئی کہ انجام مارپیٹ تک پہنچ گیا۔

مقامی لوگوں نے پہلے تو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے بعد معاملہ کو حل کرنے کے لیے پہنچے بی ڈی او کو بھی مارپیٹ کر روک لیا۔

ان لوگوں نے پولنگ کے احاطے میں ہنگامہ کیا، اس کے ساتھ ہی ای وی ایم مشین کو بھی توڑ دیا۔ اس دوران کافی سامان کو بھی نقصان پہنچا۔

نالندہ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا بائیکاٹ

بتایا جا رہا ہے کہ ان لوگوں نے میڈیا کے اہلکاروں سے بھی مارپیٹ کی۔

اس کے علاوہ سہسرام پارلیمانی حلقے میں بھبھوا اسمبلی کے احاطے میں واقع بوتھ نمبر 67 پر تین لوگوں نے بوتھ پر تعینات جوانوں پر حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک جوان زخمی ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جہان آباد لوک سبھا پارلیمانی حلقے میں ہوائی فائرنگ کا بھی واقعہ پیش آیا۔ اتری کے پنڈت پور سوہاری میں بوتھ نمبر 264 پر پولیس نے ایک راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی۔ یہاں کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details