اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا اتحاد المسلمین ریاست کی 50 نشستوں پر انتخاب لڑے گی - پٹنہ

آل انڈیا اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ پارٹی بہار کے 50 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔

آل انڈیا اتحاد المسلمین ریاست کی 50 نشستوں پر انتخاب لڑے گی
آل انڈیا اتحاد المسلمین ریاست کی 50 نشستوں پر انتخاب لڑے گی

By

Published : Sep 1, 2020, 10:42 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں آل انڈیا اتحاد المسلمین نے ریاست کی 50 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس تعلق سے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ 'وہ این ڈی اے کے خلاف سیکولرازم کی حامی ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

ویڈیو
انہوں نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ریاست میں اُردو دوسری سرکاری زبان ہے. مگر حکومت نے اس کا لسانی درجہ بھی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹیاں آبادی کے تناسب سے مظلوموں کو حصہ داری دے گی. ان کے ساتھ مل کر ہم ریاست کی فاسسٹ حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

پٹنہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details