اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور پولیس کا منفرد انداز - بھاگلپور تازہ ترین خبریں

ویسے تو ہمارے ذہن و دماغ میں پولیس کا چہرہ یکسر انسانی ہمدردی سے عاری نظر آتا ہے، لیکن ریاست بہار کے بھاگلپور میں ایس ایس پی دفترکے سامنے پولیس کا ایک بدلا ہوا روپ دیکھنے کو ملا۔ جہاں ڈی ایس پی سمیت کئی اعلی پولیس افسران دفتر کے سامنے سڑک پر سامان فروخت کرتی ایک بزرگ عورت سے لہسن خریدتے نظر آئے۔

بھاگلپور پولس کا انسانی ہمدردی
بھاگلپور پولس کا انسانی ہمدردی

By

Published : Jun 6, 2020, 11:08 PM IST

اس بارے میں دریافت کرنے پر پولس افسر انجم ہدی خان نے کہا کہ عام طور پر لوگ سڑک کنارے ان جیسے لوگوں سےخریداری کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن لوگوں کو یہ بات سمجھنے ک ضرورت ہےکہ ان جیسوں سے سامان خریدنے سے آپ کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے اور ان کی مدد بھی ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ بزرگ عورت سالوں سے ایس ایس پی دفتر کے سامنے لہسن فروخت کر رہی ہے۔ بڑھاپے کا کوئی سہارا نہیں ہے۔

ایک بیٹی ہے جو دلی میں رہتی ہے اور لاک ڈاؤن کے باعث وہیں پھنسی ہوئی ہے، جب کہ شوہر بہت پہلے انتقال کر چکے ہیں لہذا یہ لہسن اور سبزی وغیرہ فروخت کر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔

پولس اہلکار ہو یا پھر معاشرے کا اکثرو بیشتر فرد اس جیسی بزرگ کو بھیک مانگتا دیکھ ان پر ترس تو کھاتا ہے اور بھیک بھی دیتا ہے۔

لیکن پاروتی دیوی جیسی سبزی فروشوں سے سبزی یا دیگر اشیاء خریدنا اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے، لیکن پولس کے ان اعلی افسران نے ثابت کر دیا کہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور اگر سبھی پولس اہلکار یا معاشرے کے لوگوں کی ایسی سوچ بن جائے تو شاید غربت مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details