بہار کے ضلع گیا میں آج سے پولیس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے، پولیس لائن کے گراونڈ میں سیٹی ایس پی راکیش کمار نے والی بال کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی، ڈی ایس پی سے لیکر انسپکٹر اور جوان سبھی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک چلے گا، اس میں والی بال، فٹبال، کرکٹ، کبڈی کا کھیل شامل ہے، بہترین کھلاڑی کو رینج اور ضلع سطحی ٹیم کے لیے سلیکشن کیا جائے گا تاکہ وہ کھیل کے مین اسٹریم سے جڑسکے۔
بہار پولیس کے جوان بی پی، ذیابیطس جیسی بیماریوں کے شکار ہو رہے ہیں۔ جس سے ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔
اس کے پیش نظر بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے آئی جی مگدھ کمشنری کی پہل پر کھیل کی منظوری دی گئی ہے، جس کا آغاز آج گیا میں جیا گیا ہے۔