ریاست بہار کے ارریہ میں ضلع انتظامیہ ان دنوں شہر و اطراف میں جگہ جگہ حفاظتی نقطہ نظر سے گاڑی چیکنگ کی مہم زور و شور سے چلا رہی ہے.
شہر کے چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، زیرو مائل اور بیر گاچھی میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل کے کاغذات سمیت دیگر چیزوں کی بھی جانچ کر رہے ہیں.
کثیر تعداد میں غیر قانونی کف سیرپ کی بوتلیں ضبط جانچ کے دوران ارریہ نگر تھانہ پولیس نے 1430 بوتل کف سیرپ سمیت تین اسمنگلر کو گرفتار کیا ہے۔
دراصل پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کف سیرپ کا ایک بڑا ذخیرہ زیرو مائل کے راستے بیر گاچھی کی طرف جانے والا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور زیرو مائل پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔
چیکنگ کے دوران ایک انڈیکو کار سے پولس نے 1430 بوتل کف سیرپ برآمد کیا اور ساتھ ہی گاڑی میں موجود تین اسمنگلر کو گرفتار کیا۔ ان لوگوں کے پاس سے ایک لاکھ روپے اور ایک موبائل بھی ضبط کیا ہے.
ارریہ ضلع کے ایس ڈی پی او کنور دیوندر سنگھ نے بتایا کہ اس طرح کے کف سیرپ پر پابندی لگی ہوئی ہے باوجود اس کے سیرپ سپلائی ہو رہی ہے۔ یہ بوتل پٹنہ سے آ رہا تھا جو بیر گاچھی جارہا تھا۔