بہار میں کثیر مقدار میں شراب برآمد ، تین گرفتار - بہار میں کثیر مقدار میں شراب برآمد ، تین گرفتار
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں شراب اسمگلروں کے خلاف چلائی گئی مہم میں پولیس نے کثیر مقدار میں شراب برآمد کر کے تین لوگوں کو گرفتار کیا۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایاکہ صدر تھانہ کے موتی پور گاﺅں سے پولیس نے پرمود پاسوان کے گھر سے 749.720 لیٹر شراب ضبط کرکے پرمود کو گرفتار کیا۔
سمری تھانہ علاقہ کے رام چیلا گاﺅں سے رام نارائن ساہنی کے رہائشی احاطہ سے 493.695 لیٹر انگریزی شراب ضبط کی ہے ۔ چھاپے ماری کی بھنک ملتے ہی شراب کاروباری رام نارائن فرار ہوگیا ہے ۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ضلع کے بہادر پور تھانہ علاقہ کے کو ٹھیا بلواہی گاﺅں سے دوبھائی نریندر کمار ساہ اور اروند ساہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے پاس سے 36 لیٹر نیپالی شراب ضبط کی ہے ۔
تینوں گرفتار لوگوں کو دربھنگہ ڈویژنل جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
TAGGED:
دربھنگہ، بہار