اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: پولیس نے جنگل سے لاش برآمد کی - جنگل سے پولس نے لاش برآمد کی

بہار کے ضلع کیمور میں بھگوان پور کے دھرچولی باشندہ ستیندر رام جمعرات سے لاپتہ تھے۔ اہل خانہ مسلسل ان کو تلاش کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے جنگل سے ان کی لاش برآمد کی ہے۔

police recovered dead body from the jungle in kaimur bihar
پولیس نے جنگل سے لاش برآمد کی

By

Published : Apr 20, 2020, 11:27 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ضلع کے جنگل میں ایک سماجی کارکن کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ اس واردات کے بعد ایک بار پھر ضلع کے گھاٹی علاقوں میں جراٸم بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولس نے لاش کو جنگل علاقہ لوہندی دھرتی مائی کے پاس سے برآمد کیا ہے۔ لاش کی پہچان آس پاس کے لوگوں نے پاکیٹ سے ملے آدھار کارڈ سے کی۔ مقتول کی پہچان بھگوان پور کے دھرچولی گاٶں کے میر گنج ٹولہ کے ستیندر رام ولد شیو کمار رام کی کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے جنگل سے لاش برآمد کی

جانکاری کے مطابق ستیندر رام جمعرات کو اپنے گھر سے چائے پی کر نکلا تھا تبھی سے وہ لاپتہ تھا۔ گھر کے لوگ تفتیش میں لگے ہی تھے کہ ادھورا کے لوندی دھرتی مائی کے پاس کے جنگل میں ہونے کی اطلاع ملی۔ لاش کو جانوروں نے نقصان بھی پہنچا دیا تھا۔

پولیس اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details