گزشتہ 30 ستمبر کو فینو پیمنٹ بینک کے کسٹمر سروس کے افسر سے 13 لاکھ 65 ہزار پانچ سوروپئے کی لوٹ کا معاملہ پیش آیاتھا، اس واقعہ کاماسٹر مائنڈ بینک کا کسٹمر سروس افسر ہی نکلا۔
ضلع گیا کی پولیس نے 13 لاکھ 65 ہزار 500 روپئے کی لوٹی ہوئی رقم کاانکشاف کرلیا ہے۔ فینو پیمنٹ بینک کی رقم آئی سی آئی سی آئی بینک ٹکاری روڈ میں جمع کرانے جانے کے دوران فور ویہلر پر سوار بدمعاشوں کے ذریعے سروج نامی کسٹمر سروس افسر کو اغوا کرکے لوٹے جانے کامعاملہ سامنے آیا تھا۔
ایس ایس پی کو اطلاع ملنے کے بعد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا اور سٹی ایس پی منجیت و معاون ایس پی ہردیہ کانت کی قیادت میں سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ سمیت کئی تھانوں کے انچارج وٹیکنیکل سیل کے افسران کو شامل کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس نے اس لوٹ واقعے کی تمام پہلؤں پر جانچ کرنی شروع کی تو اس معاملے میں کچھ شبہ ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے جانچ تیز کرتے ہوئے علاقے کے سارے ویڈیو فوٹیج کو کھنگالنا شروع کیا۔ فوٹیج میں کہیں بھی لوٹ کے واقعے کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔