اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطرناک جراٸم پیشہ کی لاش بر آمد - prakash panday

ریاست بہار ضلع کیمور کے کرمچٹ تھانہ حلقہ سے پولیس نے ایک لاوارث لاش کو برآمد کیا ہے۔

خطرناک جراٸم پیشہ کی لاش بر آمد

By

Published : Aug 6, 2019, 3:23 PM IST

لاش برآمد کے دو گھنٹہ بعد لاش کی پہچان کرلی گٸ جو روہتاس ضلع کے منی پور گاٶں کے خطرناک جراٸم پیشہ پرکاش پانڈے کا بتايا جاتا ہے۔

خطرناک جراٸم پیشہ کی لاش بر آمد


اس سے متعلق بات کرتے ہوۓ ایس پی دلنواز احمد نے بتايا کہ کرمچٹ پولیس کو تیندوا گاٶں کے پاس لاوارث لاش کی اطلاع ملی تھی۔

تھانہ انچارج کومل تیواری کے ذریعہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا لايا گيا۔ بعد میں لاش کی شناخت کی گٸ۔ جراٸم پیشہ پرکاش پانڈے پر روہتاس ضلع کے مختلف تھانوں میں تقریبا آدھا درجن معاملے درج ہیں۔

ایس پی نے بتايا کی کچھ دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ جس پر شراب کی ناجاٸز تجارت کے علاوہ لوٹ مار قتل جیسے سنگین معاملوں کا اورنگ آباد اور ضلع روہتاس میں کل 14 معاملے درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details