اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرجیل امام کے گھر پر چھاپہ ماری، تین افراد حراست میں - تین افراد حراست میں

دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کے طالب علم شرجیل امام کے آبائی گھر پر مرکزی جانچ ایجنسیوں سمیت ضلع پولیس نے چھاپہ ماری کر کے شرجیل کے ایک رشتہ دار سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

شرجیل امام کے گھر پر چھاپہ ماری
شرجیل امام کے گھر پر چھاپہ ماری

By

Published : Jan 26, 2020, 6:49 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:15 PM IST

ریاست بہار کے جہان آباد ضلع کے کاکو گاوں سمیت ضلع گیا کے متعدد مقامات پر مرکزی جانچ ایجنسی سمیت ضلع پولیس نے شرجیل امام کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی ہے، شرجیل امام پر سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت کے دوران ملک مخالف بیان دینے کا مبینہ الزام ہے۔

شرجیل امام کے گھر پر چھاپہ ماری

شرجیل کا سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ ویڈیو میں آسام کو بھارت سے الگ کرنے کی بات کہی گئی ہے جس کے بعد ان کے خلاف علیگڑھ اور آسام میں ملک مخالف بیان بازی کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

اسی معاملے کو لیکر شرجیل کے گھر پرگرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی گئی ہے حالانکہ شرجیل پولیس کے ہاتھوں نہیں لگے تاہم ان کے رشتہ دار سمیت ایک ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

جہان آباد ایس پی منیش کمارنے چھاپے ماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں نے ضلع پولیس سے تعاون مانگا تھا اور اسی کڑی میں جہان آباد پولیس نے تعاون کیا ہے، مرکزی ایجنسیاں اپنا کام کررہی ہیں۔

شرجیل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے والد مرحوم اکبر امام ریاست کی حکمراں پارٹی جے ڈی یو سے منسلک تھے اور جے ڈی یو کی ٹکٹ پر اکبرامام نے 2010 میں اسمبلی کاانتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔

شرجیل کا آبائی گھر جہان آباد کے کاکو میں ہے تاہم ابھی ان کا کنبہ پٹنہ میں مقیم ہے۔ شرجیل آئی آئی ٹی ممبئی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ ہے اور فلحال وہ جے این یو میں زیرتعلیم ہے۔

شرجیل امام گزشتہ 22 جنوری کو گیا کے باڑا میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں جاری غیرمعینہ دھرنا میں بھی شامل ہوئے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس یہاں کے خطاب کی بھی تفتیش کر رہی ہے

Last Updated : Feb 25, 2020, 5:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details