اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی - لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کر رہی کارروائی

ضلع نالندا کے تمام تھانہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں پر سپرنٹنڈنٹ نلیش کمار کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کر رہی کارروائی
لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کر رہی کارروائی

By

Published : Apr 12, 2020, 3:45 PM IST

ریاست بہار کے ضلع نالندا میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گھومنے والے لوگوں پر سخت رویہ اپنایا ہے۔ اتوار کی صبح سے ہی پولیس سڑک پر نکل کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ پورے ضلع میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل سوار درجنوں افراد کو پکڑا اور ان سے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ارون سنگھ نے بتایا کہ 'نالندا سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلیش کمار کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ڈرائیوروں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ٹریفک قوانین کو توڑنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا جارہا ہے'۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ 'سرکاری ہدایات کے باوجود لوگ لاک ڈاؤن کی پیروی نہیں کررہے ہیں۔ وہ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کی وبا کو سمجھتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تب ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details