ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ایک پولیس افسراس موضوع بحث ہے۔ یہاں کے ہر خاص وعام کی زبان پر 'لیڈیز تھانہ' کے پولیس افسر کے نیک کام موضوع بحث ہے، وہ اس لیے کہ پولیس افسر نے انتہائی پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی اس کے من پسند لڑکے سے کرائی ہے۔
یہ معاملہ کیمور ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقے کا ہے۔ اس شادی پروگرام میں مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس والے کا اہم کردار رہا ۔شاہ پور گاٶں باشندہ لکشمن بند کا لڑکا مکیش عرف للت کمار کا کافی دنوں سے اپنے رشتہ دار چاند تھانہ حلقہ کے بیری گاٶں نگینہ پرساد کی لڑکی سے عشق چل رہا تھا۔