اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج: بدعنوانی معاملات میں گرفتاری جاری

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے کوچادھامن حلقے میں مسلسل ہورہے چوری اور قتل جیسے بدعنوانی معاملات کو لے کر رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ پولیس انتظامیہ ملزمین کو گرفتار کرنے کا کام کررہی ہے۔

کشن گنج: بدعنوانی معاملات میں گرفتاری جاری

By

Published : Nov 5, 2019, 2:25 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاندانی تنازعہ میں ایک سرپنج کی موت واقع ہوگئی تھی، اس معاملہ کے بعد ضلع میں پنچانند کرمکار قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، حالانکہ سرپنچ قتل معاملہ میں پولیس نے کچھ ملزم کو گرفتار کیا ہے، لیکن اس معاملے کے کچھ ملزم فرار ہیں۔

مجاہد عالم نے بدعنوانی سے متعلق معاملے پر غور و فکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سنجیدگی سے کام کررہی ہے اس لیے پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کرنا پوری طرح بے بنیاد ہے۔

رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی شکایت ملتی ہے ہم اس پر فوری کارروائی کرتے ہیں اور یہ میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے اب تک درجن ملزمین و عہدیداروں کو بدعنوانی کے معاملے میں گرفتاری کی ہے۔

رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک اور خوف سے آزاد بنانا ہے، جس پر ہم پورے خلوص اور دیانتداری سے کام کرتےہیں۔


جب مجاہد عالم سے سوال کیا گیا کہ آئندہ انتخاب کے لیے ان کی کیا تیاری ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ میں کام کرنے میں اعتماد رکھتا ہوں۔میں اپنے اسمبلی حلقہ کی عوام کو فیملی ممبر کی طرح مانتا ہوں اور ان کے سبھی بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتا ہوں اور آخری سانس تک کرتا رہوں گا۔
جہاں تک اگلے انتخاب کی تیاری کی بات ہے تو پانچ سال پورا ہونے پر میں اپنے کام کا محاسبہ خود کروں گا۔اگر مجھے لگا کہ میں نے اپنے عہدے کے ساتھ ایمانداری کی ہے تبھی انتخاب لڑوں گا ورنہ نہیں لڑوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details