اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کے ہاتھوں بیمار نوجوان کی پٹائی

علاج کرانے جا رہا نوجوان کو پولیس نے بری طرح پیٹا

پولیس نے بیمار نوجوان کو پیٹا
پولیس نے بیمار نوجوان کو پیٹا

By

Published : Apr 11, 2020, 10:01 PM IST

بہار کے سیوان میں لاک ڈاؤن کے دوران دوا کرانے جارہا نوجوان کو پولیس نے بری طرح پیٹا، جس سے نوجوان کو کئی جگہ شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

اس واقعے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مکیش کمار گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھا۔ اس کے منہ اور جسم کے کئی حصوں سے خون نکل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ جی بی نگر کے ناتھ پورا علاقے میں واقع ایک آیورویدک ہسپتال میں علاج کے لئے گیا ہوا تھا۔جہاں ڈاکٹرز نے اسے سیوان صدر ہسپتال میں علاج کرانے کی صلاح دی تھی۔

پولیس نے بیمار نوجوان کو پیٹا

نوجوان نے بتایا کہ صدر ہسپتال جاتے وقت بڑكا گاؤں کے قریب پولیس نے اس کی گاڑی کو روک کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں جم کر پٹائی کر دی۔ حالانکہ نوجوان نے پولیس کو علاج کے بارے میں جانکاری دی تھی لیکن ان لوگوں نے ایک نہ سنی ۔

اس معاملے کے بعد سیوان کے ایس ڈي پی او جتیندر پانڈے نے فون پر معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے کہا کہ غلط پائے جانے پر پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details