دونوں گرفتار ملزم پورنیہ ضلع کے گڑھ بنیلی گاؤں کے رہنے والے ہیں، اسی ضمن میں آج ارریہ ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نگر تھانہ میں صحافیوں کے روبرو تسکر کو پیش کرتے ہوئے معاملے کا خلاصہ کیا۔
ڈی ایس پی پشکر کمار نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مغربی بنگال کے کرنا دگھی علاقے سے ایک پک اپ گاڑی شراب کی بڑی کھیپ لے کر ارریہ کی طرف جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی کنگ کندن نے پولیس اہلکاروں کو ساتھ لے کر گوڑھی چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی، اسی دوران ایک خالی پک اپ گاڑی کو روکا گیا، جب اس کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر سے کثیر مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔