اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولڈ ڈرنک کی دوکان سے شراب برآمد، چھ گرفتار - غیرملکی شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد کی ہے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ٹھنڈی مشروبات کی ایک دوکان سے پولیس نے غیر ملکی شراب کے ساتھ چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کولڈرنگ دوکان سے شراب برآمد

By

Published : Nov 22, 2019, 12:42 PM IST

اطلاع کے مطابق گیا شہر کے کوتوالی تھانہ حدود میں پریم ٹاکج کے پاس واقع منوج کمار کی کولڈرنگ کی دوکان سے پولیس نے غیرملکی شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد کی ہے، جبکہ دکاندار منوج کمار فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

کولڈرنگ دوکان سے شراب برآمد
واضح رہے کہ گیا پولیس کے ذریعے شراب تسکری کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں باگیشوری ریلوے گمٹی کے پاس دیررات پولیس کی چھاپے ماری میں کافی مقدار میں ملکی، اورغیرملکی شراب برآمد کی گئی ہے، ساتھ ہی پولیس نے یہاں سے چھ لوگوں کوگرفتار بھی کیا ہے ۔
کولڈرنگ دوکان سے شراب برآمد

جس میں باگیشوری لوکوکالونی کا گوروکمار، شیام لال، رنجیت کمار، بہاری مانجھی، رانا گپتا اور سونوکمار شامل ہیں،جنہیں آج کورٹ میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیاجائےگا۔

کولڈرنگ دوکان سے شراب برآمد

کوتوالی تھانہ انچارج راماکانت تیواری نے بتایا کہ ان کے پاس سے دوسو ایم ایل کی چودہ سو شراب کی پاوج ، انپیریل بلو کی 92عدد غیرملکی شراب کی بوتل، 37 لیڈر غیرملکی شراب، 338 دیسی شراب کے علاوہ ایک موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details