بودھ راہب کی حیثیت سے ایرانی شہری گذشتہ 11 برسوں سے بغیر کسی ویزا کے بھارت میں رہ رہا تھا اور بھارت نیپال دوستی بس سے بودھ گیا سے نیپال جا رہا تھا۔ سندیپ نام کا یہ شخص (فرضی نام) نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو جا رہا تھا کہ رکسول میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔
تفتیش کے دوران اس نے اپنا مہاجر کارڈ دکھایا، تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد اسکی ایرانی شہری کے طور پر کی توثیق کی گئی۔