گرفتار کے پاس سے 11 لاکھ 53 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
معلومات کے مطابق سب ڈویژن پولیس آفیسر اور پولیس تھانہ موہنیاں کی مشترکہ طور پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
اس میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم بھی شامل تھی۔
ٹیم میں شامل لوگوں نےچیک پوسٹ پر تفتیش کی شروع کی۔
اسی تسلسل میں اترپردیش سے آنے والی گاڑیوں کی جانچ کے لئے ایک بولیرو کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔
جس میں چار افراد نشے میں پائے گئے۔
بولیرو کی تفتیش میں 11 لاکھ 53 ہزار روپے ملے۔
جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو تسلی بخش جواب نہیں ملا۔
ان چاروں افراد کو پولیس اسٹیشن لا کر پوچھ گچھ کی گئی اور بریتھ انالائزر جانچ میں شراب پینے کی تصدیق ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار چاروں افراد میتھلیش کمار ولد منو یادو ، نواداضلع کے ناگپور گاؤں کے رہائشی ، سندیپ کمار ولد آنندی سنگھ ، جو چریا گاوں کے رہائشی ہیں ، مسما گاؤں کے رہائشی اجیے کمار ولد رامو یادو ، اور ناگن گاؤں کے رہائشی نوین کمار ولد ہری نارائن یادو ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی کا انتقال
فی الحال ، پولیس نے بولیرو اور چاروں کے موبائل قبضے میں لے لئے ہیں۔
اجیت کمار اس سے پہلے بھی آرمس ایکٹ اور میتلیش کمار بھی ایک بار جیل جاچکے ہیں۔
مذکورہ معلومات ایس پی دلنواز احمد نے دی ۔
اسی جگہ ایک اور کار کی جانچ کی گئی اور چار افراد نشے میں پائے گئے۔
جس میں ضلع پٹنہ کے بیور تھانے کے چلی بلیلی گاؤں کے رہائشی پنکج کمار ولد رویندر سنگھ ، مکیش کمار ولد راجیشور پرساد ، راج کمار ولد چندردیپ سنگھ اور راجن کمار ولد رویندرا پرساد ڈہری روہتاس شامل ہے۔
ان کے پاس سے دس ہزار روپے ، شراب کی دو بوتلیں اور چار موبائل برآمد ہوئے ہیں۔
سب کو تھانے لاکر جیل بھیج دیا گیا ہے۔