اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک لوٹ معاملے میں شامل چار بدمعاش گرفتار - بہار میں بکسر ضلع

بہار میں بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں بینک آف انڈیا کی شاخ سے ہوئی لوٹ کے معاملے میں پولیس نے چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Police Arrested 4 in bank Loot case In baksar
بینک لوٹ معاملے میں شامل چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Jul 12, 2020, 8:33 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ اپندر ناتھ ورما نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ سات جولائی کو بینک آف انڈیا کی مہدہ شاخ سے بدمعاشوں نے چار لاکھ 61 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔ اس لوٹ میں شامل چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ان کے پاس سے 15 ہزا ر روپے ایک لوڈیڈ کٹا برآمد کیا ہے ۔ورما نے بتایاکہ بینک لوٹ معاملے میں بکسر اور رہتاس کے بدمعاش شامل ہیں۔ لوٹ کے واقعے میں سات آٹھ بدمعاش شامل تھے۔ ان میں سے سنیل عرف دارا، چھوٹک مہتو، انوج پاسوان اور ویکیش پاسوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سنیل کے خلاف مفصل تھانے میں کئی معاملے درج ہیں۔ بینک لوٹ معاملے شامل کچھ لوگ فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details