ریاست بہارکے کیمور ضلع کے کدرا تھانہ حلقہ میں پولس نے چھاپہ ماری کے دوران دیسی اصلحہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کدرا تھانہ افسر رڑویر کمار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کے کچھ لوگ کسی جراٸم کی واردات کو انجام دینے کی غرض سے جمع ہو رہے ہیں۔
دیسی اصلحہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار اسی دوران پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے تھانہ افسر رڑویر کمار، سب انسپکٹر سریندر کمار کے ساتھ بجریاں موضع میں چھاپہ ماری کی۔
چھاپہ ماری کے دوران موقع سے ایک دیسی اصلحہ و دو کارتوس کے ساتھ جراٸم پیشہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
گرفتارشدہ شخص کدرا تھانہ حلقہ کا ہی بجر ڈیہاں موضع کا باشندہ بتایا جارہا ہے جسکا نام راجیش کمار ولد راج گریہ رام ہے۔
اس سے متعلق موہنیاں ایس ڈی پی او رگھوناتھ سنگھ نے موباٸل پر جراٸم پیشہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کی گرفتارشدہ شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔