ریاست بہار کے کشن گنج پولس نے ہفتہ پروگرام کے تحت آج بہادرگنج اسمبلی حلقہ کے دو گاؤں کولہا اور بھاٹاباڑی کو اپنایا ہے.
کشن گنج پولس نے لیا دو گاؤں کو گود۔ویڈیو اب ان دونوں گاؤں کے مکمل تحفظ، تعلیم اور صحت کا خاص خیال کشن گنج پولس رکھے گی. ساتھ ہی گاؤں والے سماج کو جرائم سے پاک اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں پولس کو ہر ممکن مدد کریں گے.
غور طلب ہیکہ حکومت بہار کی پہل پر بہار پولس عوام سے بہتر رشتہ بنانے، دوستانہ تعلق قائم کرنے اور ان کا اعتماد جیتنے کے لئے پولس یہ ہفتہ پروگرام کر رہی ہے جس کے تحت وہ سیدھے عوام سے رابطہ کر رہی ہے.اس تعلق سے پچھلے دنوں پولس عوام دوستانہ کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا.
اس سلسلے میں پروگرام کے کنوینر و ضلع پارشد عمران عالم کہتے ہیں کہ یہ ہمارے علاقے کے لئے فخر کی بات ہے کہ ایس پی کمار آشش صاحب نے گود لینے کے لئے ہمارے علاقے کے گاؤں کو چنا، یقیناً اس سے پولس کے تئیں لوگوں میں محبت بڑھیے گی، ان کا ڈر اور خوف بھی جاتا رہے گا.
خوشی کی بات تو یہ بھی ہے کہ اب ہمارے بچوں کو پولس کے افسران بھی پڑھائیں گے. وہ کبھی کبھی موقع نکال کر بچوں کے اسکولز میں جائیں گے اور ان کی کلاس بھی لیں گے، یقیناً یہ قابل تعریف ہے.
عمران عالم نے مزید کہا کہ اب ان کے گاؤں والوں نے عہد کیا ہے کہ معاشرے کو شراب سے محفوظ رکھنے و دیگر برائیوں سے بچانے کے لئے پولس کی ہر ممکن کوشش کریں گے.