اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: پی ایم سی ایچ کے 7 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر - پی ایم سی ایچ ہسپتال میں ڈاکٹرز

گزشتہ 2 دن میں جس طرح سے پی ایم سی ایچ میں کووڈ 19 کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد اب پی ایم سی ایچ میں علاج کے لئے جانے والے لوگوں میں خوف طاری ہوگیا ہے۔

پٹنہ: پی ایم سی ایچ کے 7 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق
پٹنہ: پی ایم سی ایچ کے 7 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Jun 22, 2020, 11:36 AM IST

ریاست بہار کےدارالحکومت پٹنہ میں اتوار کے روز پی ایم سی ایچ ہسپتال میں سات ڈاکٹرز اور ایک ٹیکنیشن کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف کا ماحول ہے۔

پٹنہ: پی ایم سی ایچ کے 7 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق

دراصل جمعہ کے روز پی ایم سی ایچ کے اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے ایک جونیئر ڈاکٹر کی کورونا ٹیسٹ مثبت پائی گئی تھی۔ جس کے بعد اس ڈاکٹر کے رابطے میں آئے ڈاکٹرز کی بھی کورونا جانچ کی گئی۔ جانچ میں اسپتال کے 5 جونیئر ڈاکٹرز اور دو دیگر ڈاکٹرز سمیت 8 لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

ڈاکٹر کے اہل خانہ بھی کورونا مثبت

محکمہ اینستھیزیا کے جس جونیئر ڈاکٹر کی رپورٹ جمعہ کو مثبت آئی تھی، اس ڈاکٹر کے کنبہ کے چھ افراد کی بھی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

پی ایم سی ایچ کے ڈاکٹروں کی رپورٹ کے علاوہ اتوار کے روز اسپتال میں داخل مریضوں میں سے 6 مریضوں کو بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'گزشتہ 2 دن میں جس طرح سے پی ایم سی ایچ میں کوویڈ 19 کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد اب پی ایم سی ایچ میں علاج کے لئے جانے والے لوگوں میں خوف بڑھ گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details