وزیراعظم نریندر مودی نے چھپرہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو حال اترپردیش میں راہل گاندھی اور اکھیلیش یادو کا ہوا ہے، وہی حال تیجسوی یادو کا بہار میں ہوگا، یہ ڈبل ڈبل یوراج اپنے اقتدار کو بچانے کی لڑائی لڑرہے ہیں۔
وزیراعظم نے چھرہ کی ریلی میں مزید کہا کہ 'چھپرہ کی بھیڑ کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے والی ہے اور یہ بھیڑ دیکھ کر حزب اختلاف پریشان ہوگیا ہے۔