وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما رام ولاس پاسوان کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ، "آج میرے دوست آنجہانی رام ولاس پاسوان جی کا یومِ پیدائش ہے۔ مجھے ان کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ وہ ملک کے سب سے تجربہ کار پارلیمنٹیرین اور ایڈمنسٹریٹر تھے۔ عوامی خدمت اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے کے کام میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔