اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر مودی کا اظہار افسوس - آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی موت

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اور اترپردیش کے کچھ اضلاع میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر رنج و غم ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بہار: آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر مودی کا اظہار افسوس
بہار: آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر مودی کا اظہار افسوس

By

Published : Jun 25, 2020, 10:20 PM IST


وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہار اور اترپردیش کے کچھ اضلاع میں بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد کی موت کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا۔ ریاستی حکومت مستعدی کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔ اس تباہی میں جن لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے میں ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔


خیال رہے کہ بہار میں مختلف مقامات پر بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی موت جبکہ اترپردیش میں کئی جگہوں پر اسی طرح کے واقعات میں دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details