اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کی ووٹرز سے کووڈ 19 سے محفوظ رہنے کی اپیل - بہار قانون ساز اسمبلی کی 243 نشست

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے، اسی ضمن میں وزیراعظم نے بہار کے ووٹرز سے کورونا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کی درخواست کی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے

By

Published : Oct 28, 2020, 12:12 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ کے روز پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے رائے دہندگان سے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متعلق ہدایات، ضابطوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'یاد رکھیں، پہلے ووٹ، پھر ناشتہ'۔

واضح رہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کی 243 نشستوں کے تین مراحل میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ 'آج بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں تمام ووٹرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کوڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جمہوریت کے اس تہوار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں'۔

وزیراعظم کی ووٹرز سے کووڈ-19 سے ہوشیار رہنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ 'دو گز کی دوری کا خاص دھیان رکھیں، ماسک ضرور پہنیں، یاد رکھیں پہلے ووٹ پھر ناشتہ'۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دور میں آج دربھنگہ، مظفر پور اور دارالحکومت پٹنہ میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details