اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: پترپکش میلہ کاافتتاح - گیاپترپکش میلہ نیوز

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پِترپکش میلے کا افتتاح ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کیا۔

پترپکش میلہ کاافتتاح

By

Published : Sep 13, 2019, 12:57 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:56 AM IST

گیا میں ہر برس آباو اجداد کے روح کی تسکین کے لیے ایک میلے کا انعقاد ہوتا ہے، جسے 'پِتر پَکش میلہ' کہا جاتا ہے۔

پندرہ دنوں تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک وبیرون ملک سے پنڈ دانیوں کا گیا پہنچنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پترپکش میلہ کاافتتاح

سرکاری رپورٹ کے مطابق اس بار میلے میں تقریباً پندرہ لاکھ لوگوں کو یہاں پہنچنے کی توقعات ہے۔

ہندو مذہب میں پترپکش کو خاص اہمیت ہے ۔ہندو مذہب کی کتابوں کے مطابق گیا کو نجات وتسکین کی آخری جگہ سمجھا جاتا ہے۔

بتایا جاتاہے کہ یہ دھام دنیا کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے ۔

ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق آباواجداد کی روح کے سلامتی اور آزادی کے لئے پنڈدان ایک اہم رسم ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مردہ روح پنڈدان ادا کرنے کے بعد ہی نجات حاصل کرتی ہے۔ اگرچہ پنڈدان کے لئے بہت سے مذہبی مقامات ہیں، لیکن سب سے موزوں اور اہم جگہ بہار کا گیاشہر سمجھا جاتا ہے۔

عقیدت مندوں کا خیال ہے کہ اس سے ان کے مردہ آبا و اجداد کی روح کومکتی ملتی ہے۔

اس میلے کو ریاستی میلے کا درجہ حاصل ہے۔

گیا میں رامشیلہ ، اکشے وت ، دیوگھاٹ ، سیتاکنڈ ، دیوگھاٹ ، برہمنی گھاٹ ، پیتا مہیشور گھاٹ اور کئی گھاٹ کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اس موقع پر ریاستی وزیر کرشن ندن پرسادورما، ڈاکٹر پریم کمار کے علاوہ ایم پی وجے مانجھی، ایم ایل اے ابھے کشواہا، مگدھ کمشنر، آئی جی کے علاوہ کئی لیڈران اور افسران موجودتھے ۔

نائب وزیراعلی ششیل مودی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی ومرکزی حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کی ستائش کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نتیش اور نریندرمودی کی حکومت مل جائے تو بودھ گیااور گیا کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بودھ گیا اور گیا کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کوشاں ہیں۔

بودھ گیا میں مرکز وریاست کی جانب سے 145 کروڑ کی لاگت سے ڈھائی ہزار سیٹ والا ایک عالیشان آڈیٹوریم کی تعمیر ہورہی ہے۔373 کروڈ کی لاگت سے جل یوجنا چل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر سے ریاست بھر میں جل جیون ہریالی منصوبے کاآغاز ہوگااور اس پر اگلے تین سالوں میں چوبیس ہزارکروڈ روپئے خرچ ہوں گے ۔

انہوں نے گیا میں پانی کی قلت پر کہاکہ پانی کومحفوظ کرنے کے لئے منصوبے چلائے جارہے ہیں ، گنگاندی سے پائپ لائن کے ذریعہ پھلگوندی میں پانی لانے کامنصوبہ تیار ہوا ہے ۔زمین کو بچانے کے لئے پانی کوبچاناانتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے کئی خصوصی انتظامات انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے آوارا ولاوارث جانوروں کو سڑک پر گھومتے دیکھے جانے پر اسکی اطلاع نگر نگم کو دینے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details