پٹنہ:گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے حجاج کرام سفر حج پر روانگی سے محروم تھے، مگر رواں برس حجاج کرام کو مایوسی نہیں ہوگی، کیونکہ جیسے ہی بھارت سمیت دیگر ممالک میں مہلک وبا کے زور میں کمی آئی ہے، غیر ممالک سے لوگوں نے سعودی آمد و رفت شروع کیا ہے، سعودی حکومت نے بھی دوسرے ممالک کو سفر حج کی منظوری دے دی جس سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی دیکھی گئی، اس بار بہار سے مرد وخواتین ملا کر 22 سو عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے جن کے لیے بہار حج کمیٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ Bihar State Haj Committee
Haj 2022: عازمین حج کی روانگی سترہ جون سے، پٹنہ کے بجائے کلکتہ سے بھریں گے پرواز - بہار اسٹیٹ حج کمیٹی
بہار حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ 17 جون سے بہار کے عازمین حج سفرِ حج پر روانہ ہو سکیں گے، مگر اس بار یہ سفر پٹنہ کے بجائے کولکاتا سے ہوگا، کیونکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس دفعہ تین ریاستوں کا مرکز کلکتہ کو ہی بنایا ہے، سفر کا سلسلہ 17 جون سے 3 جولائی تک رہے گا۔ Bihar State Haj Committee
بہار حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد راشد حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ 17 جون سے بہار کے عازمین حج سفرِ حج پر روانہ ہو سکیں گے، مگر اس بار یہ سفر پٹنہ کے بجائے کولکاتا سے ہوگا، کیونکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس دفعہ تین ریاستوں کا مرکز کلکتہ کو ہی بنایا ہے، سفر کا سلسلہ 17 جون سے 3 جولائی تک رہے گا، ساتھ ہی بہار کے عازمین کو کسی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے اس کے لیے بہار کی ایک ٹیم وہاں موجود رہے گی تاکہ عازمین کے ساتھ کوئی دشواری ہو تو اسے فوراً حل کیا جائے۔
- مزید پڑھیں:Bihar State Haj Committee: بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد
راشد حسین نے بتایا کہ حج کی دوسری قسط جمع کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، حج رقم کی دوسری قسط اداکرنے کی آخری تاریخ 19.5.2022 ہے، حج رقم کی دوسری قسط فی کس 1,20,000 روپے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.i. پر آن لائن یا پے ان سلپ کے ذریعہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں 19 مئی تک جمع کرانا لازمی ہے. اس کے بعد جمع کی گئی رقم کی رسید بہار ریاستی حج کمیٹی حج بھون پٹنہ کے دفتر میں جمع کرا دیں۔