اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس اور وین کے مابین تصادم، ایک ہلاک متعدد زخمی - پک اپ وین کی ٹکر میں ایک مویشی تاجر ہلاک ا

ریاست بہار کے ضلع بکسر کے راجپور تھانہ علاقہ میں آج صبح بس اور پک اپ وین کی ٹکر میں ایک مویشی تاجر ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہو گئے ۔

بس اور وین کے مابین تصادم، ایک ہلاک متعدد زخمی
بس اور وین کے مابین تصادم، ایک ہلاک متعدد زخمی

By

Published : Jan 23, 2020, 4:57 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:57 AM IST

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوسا ۔ موہنیاں شاہراہ پر نکرش گاﺅں کے نزدیک رام گڑھ کے جورار سے چوسا مویشی میلے میں آ رہے تیز رفتار مویشیوں سے لدے پک اپ اور بکسر کی جانب سے آرہی بس میں زور دار ٹکر ہوگئی۔

اس حادثہ میں مویشی تاجر جگت نارائن عرف للو یادو (45) کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور پک اپ ڈرائیور سمیت چھ زخمی ہوگئے۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ پک اپ پر سوار تین مویشیوں کی بھی موت ہوگئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو چوسا پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بکسر صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details