گیا:ریاست بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی گزشتہ روز ضلع گیا کے دورہ پر تھے۔ یہاں وہ سرکاری دورہ پر پہنچے تھے ۔اس دوران انہوں نے حج انتظامات کے تعلق سے جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔ چیف سکریٹری کے دورہ کی تصویر وائرل ہے اور اس تصویر پر لوگوں کے تاثرات بھی آئے ہیں چیف سکریٹری کی سادگی اور سرکاری دورہ کے باوجود سرکاری عملہ نہیں ہونا لوگوں کے درمیان چرچا ہے۔
دراصل چیف سکریٹری عامر سبحانی کی جو تصویر وائرل ہے وہ ٹرین کی ہے اس میں دیکھا جارہا ہے کہ ٹرین سے اترتے وقت وہ عام آدمی کی طرح قطار بند ہیں تصویر گیا ریلوے اسٹیشن پر کی ہے۔ چیف سکریٹری عامر سبحانی کل پٹنہ سے گیا بذریعہ ٹرین پہنچے تھے جن شتابدی ٹرین سے بغیر کسی عملہ گارڈز کے تنہا آئے تھے۔ اس دوران وہ ٹرین میں تنہا سفر کے دوران اس طرح سے رہے جیسے کہ کوئی عام آدمی سفر کرتا ہے، انکی سیٹ کے آس پاس بیٹھے لوگوں کو بھی پتہ نہیں چلا کہ انکے ساتھ بہار کے چیف سکریٹری سفر کررہے ہیں۔ جن شتابدی ایکسپریس کے اس کونچ کے لوگوں کو تب پتہ چلا جب گیا ریلوے اسٹیشن پر افسران اور پولیس کے جوان وافسران بڑی تعداد میں پلیٹ فارم نمبر چھ پر انکے استقبال میں کھڑے تھے کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والا شخص کوئی معمولی اور عام شخص نہیں ہے بلکہ وہ بہار کے افسران و سرکاری اہلکاروں کے ہیڈ چیف سکریٹری ہیں۔