اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: مگدھ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کی تاریخ کا اعلان - مگدھ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی

مگدھ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، اس داخلہ ٹیسٹ کے لیے 2021 میں فارم بھرے گئے تھے اور اب قریب ڈھائی سال بعد داخلہ ٹیسٹ امتحان اگلے ماہ منعقد ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 1:48 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے بڑی راحت کی خبر ہے۔ یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ امتحان کا اعلان کردیا ہے حالانکہ ابھی بھی طلباء کو یہ یقین نہیں ہے کہ وقت پر امتحان ہوگا یا نہیں ؟ کیونکہ گزشتہ تین برسوں سے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لئے طلباء بے چین ہیں تاہم پی ایچ ڈی میں داخلہ نہیں ہوسکا تھا۔

مگدھ یونیورسٹی نے 2021 میں داخلہ امتحان کے لیے بھرے گئے فارم کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اس داخلہ ٹیسٹ میں اُردو مضمون بھی شامل ہے، جن طلباء نے اُردو سے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لئے فارم بھرا ہے وہ بھی مقررہ وقت پر اپنا داخلہ کارڈ لیں اور امتحان میں شرکت کریں۔ جاری نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ امتحان 17.12.2023 دن اتوار کو گیا کالج گیا اور انوگرہ میموریل کالج میں دو نشستوں میں منعقد ہوگا۔

magadh_university

شیڈول کے مطابق17 دسمبر کو پہلی نشست صبح 10 بجے سے 1 بجے تک اور دوسری نشست دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ اُردو ڈیپارٹمنٹ مگدھ یونیورسٹی کے پروفیسر ضیاء اللہ انور نے بتایا کہ شعبہ اردو کے طلباء اپنا داخلہ کارڈ 11 دسمبر کو مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے لے لیں کیونکہ یونیورسٹی نے داخلہ کارڈ متعلقہ محکموں میں ہی دینے کا انتظام کرایا ہے۔

مزید پڑھیں: جاوید انجم مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر مقرر

واضح رہے کہ مگدھ یونیورسٹی نے 2021 سیشن میں فارم بھروایا تھا لیکن امتحان نہیں ہوسکا تھا جس کی وجہ سے خواہشمند طلباء داخلہ نہیں لے سکے تھے اب تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details