پٹنہ: کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے جہاں ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے. وہیں دوسری جانب عوامی دوری کا بھی خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، لیکن جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے دارالحکومت پٹنہ کی سب سے بڑی سبزی منڈی ميٹھاپور میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا، تو معلوم ہوا کہ وہاں کئی دکان کھلے ہوئے ہیں اور لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی اشیا کی خریداری کر رہے ہیں۔ سبزی منڈی میں بھی بڑی تعداد میں سبزی فروخت کرنے والے اور خریدار نظر موجود ہیں ۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے لوگ - عوامی دوری کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں
لاک ڈاؤن کے باوجود بھی پٹنہ کے اکثرو بیشتر سبزی منڈیوں میں شام کے وقت بڑی تعداد میں لوگ اشیا کی خریداری کے لیے جمع ہوتے ہیں۔اورعوامی دوری کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں ۔
اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ لگاتار بیداری مہم چلا رہی ہے اور عوامی دوری بنائے رکھنے کی اپیل بھی کر رہی ہے، تاکہ لوگوں کو اس وائرس سے بچایا جا سکے۔
اس دوران عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے دارالحکومت میں صبح 6 بجے سے شام کے 6 بجے تک مارکیٹ کھولنے کا حکم جاری کیا ہے، تاکہ لوگ آسانی سے ضرورت کے اشیا خرید سکیں، لیکن یہاں صبح کے وقت مارکیٹ میں بھیڑ بھاڑ تو دیکھنے کو نہیں ملتی ہے . لیکن شام کے وقت پٹنہ کے تمام سبزی منڈیوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ پڑتی ہے جس کی وجہ سے لوگ عوامی دوری پر بھی عمل نہیں کرتے ہیں ۔