آج کوچادھامن حلقہ کے مودھو ہاٹ (بازار) میں ہفتہ واری ہاٹ لگا، جس میں درجنوں لوگ ہاٹ(بازار) میں ساگ سبزی خریدتے نظر آئے۔
اس دوران وہ لاک ڈاؤن کے اصولوں کے تحت ایک میٹر کی دوری بنائے نظر نہیں آئے، لیکن وہاں جیسے ہی پولس آدھمکی لوگ دکانیں چھوڑ کر بھاگتے نظر آئے، حالانکہ پولس نے سمجھایا کہ بھاگنے کی نہیں بلکہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیوں دوریاں بنانا سب کے لئے فائدہ مند ہے۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کوچادھامن تھانہ کے پولس افسر بھوونیشور پرساد پنڈت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بھیڑ اکٹھی نہ ہو، لوگ ضرورت کی چیزیں خریدیں اور اپنے گھر کو چلے جائیں۔ یہ بیماری ٹچنگ سے پھیلتی ہے اس لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ سمجھائیں کہ وہ آپس میں ٹچنگ نہ کریں۔