اردو

urdu

Azmeen Haj گیا میں عازمین حج کی خدمت کرنے والے ہندو آفیسر کی ستائش

By

Published : Jun 22, 2023, 2:29 PM IST

گیا امبارکیشن پوائنٹ پر نوڈل آفیسر جتیندر کمار سرخیوں میں ہیں۔ دراصل پہلی بار حج کے لیے نوڈل آفیسر کے طور پر ایک ہندو آفیسر کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے عازمین حج کی خدمت کے لیے دن رات ایک کردیا اور انتظامات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی۔

عازمین حج کی خدمت کرنے والے ہندو آفیسر کی ہورہی ستائش
عازمین حج کی خدمت کرنے والے ہندو آفیسر کی ہورہی ستائش

عازمین حج کی خدمت کرنے والے ہندو آفیسر کی ہورہی ستائش

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر برس حج آپریشن کے دوران نوڈل افسر بحال کیا جاتا ہے۔ وہ نوڈل افسر ضلع استھاپنا محکمہ سے ہونے کے ساتھ مسلم آفیسر ہوتے تھے لیکن اس برس ضلع انتظامیہ نے نوڈل آفیسر کے طور پر ایک ہندو آفیسر کو تعینات کیا تھا۔ جن کی خدمات کی سراہنا رضا کاروں سمیت عازمین حج اور ان کو رخصت کرنے آنے والے رشتے دار دوست و احباب اور حج کمیٹی بہار کے افراد نے دل کھول کر کیا ہے۔

دراصل اس بار ڈی ایم تیاگ راجن گیا ہوائی اڈہ پر بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لیے شروع سے کوشاں تھے۔ اُنہوں نے بہتر انتظامات کے لیے ضلع اقلیتی فلاح افسر جتندر کمار کو ذمہ داری سونپی تھی۔ ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتندر کمار نے بھی گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کی خدمت اور انہیں دی جانے والی سہولت میں کوئی کسر باقی رہنے نہیں دی۔

وہ ہر رات گیا ہوائی اڈے پر عازمین میں حج کو رخصت کرنے اور تمام انتظامات کی نگرانی رکھنے کے لیے موجود ہوتے تھے۔ حج بھون سے آنے والے عازمین حج کے قافلے سے پہلے ہی وہ ہوائی اڈے پر پہنچ جاتے تھے اور اس کے بعد تمام مراحل سے گزرنے کے بعد عازمین حج کی پرواز ہو جانے پر ہی واپس ہوتے تھے جتندر کمار کو اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے لئے پابند عہد دیکھ کر گیا ہوائی اڈہ پر ان کی سبھی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک سینئر رضاکار موتی کریمی نے کہا کہ پہلی بار ایک ہندو آفیسر یہاں ہوائی اڈے پر پر حج آپریشن کے لیے نوڈل آفیسر بنایا گیا جنہوں نے پوری ایمانداری محنت اور خدمت کے جذبہ سے عازمین حج کی خدمت اُنہوں نے کیا۔ پورے آپریشن کے دوران وہ رات بھر جاگ کر خدمت کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2023 سفر حج کے لئے سب سے کم عمر بارہ برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ روانہ

جتندر کمار نے ہوائی اڈہ پر بڑے و چھوٹے مسائل کو آسانی سے حل کیا، سبھی کے ساتھ حسن اخلاق اور عاجزی کے ساتھ پیش آئے نوڈل آفیسر کی مستعدی کی وجہ سے یہاں سبھی انتظامات بہت اچھے ڈھنگ سے انجام پائے۔ پانی سے لیکر صفائی ستھرائی اور عازمین حج کے کھانے وغیرہ کے انتظامات کا جائزہ خود لیتے تھے ، ان کی مستعدی کی وجہ سے سبھی سہولیات فراہم رہیں۔ ڈیم ایم تیاگ راجن اس کے لیے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک تیز طرار اور محنتی افسر کو یہاں تعینات کیا جنہوں نے بڑی ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details