ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی کراری شکست پر وزیر محنت وجے کمار سنہا نے کہا کہ ہماری ہار نہیں ہوئی ہے، کیوں کہ ہماری پارٹی پارلیمانی انتخاب میں لاکھوں ووٹوں سے جیتا تھا اس لئے وہاں کی عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
'کشن گنج کی عوام غلط سمت میں چلی گئی'۔ویڈیو انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاں کے لوگ غلط سمت میں چلے گئے ہیں جن کو قوم پرستی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا پڑے گا، حالانکہ یہ نتیجہ ضمنی انتخاب کا ہے جس کا اثر این ڈی اے پر نہیں ہوگا۔
وہیں بہار کے بیگو سرائے سے رکن پارلیمان گراج سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ، 'بہار کے ضمنی انتخاب کا سب سے خطرناک نتیجہ کشن گنج میں سامنے آیا ہے۔
'کشن گنج کی عوام غلط سمت میں چلی گئی' جہاں سے جناح کی سوچ رکھنے والی اویسی کی پارٹی ،ایم آئی ایم، اقتدار میں آئی ہے جو وندے ماترم سے نفرت کرتی ہے اس لیے بہاریوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
اس نتائج کے بعد بہار میں حزب اختلاف مسلسل وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی اتحاد کو نشانہ بنا رہی ہے۔