ریاست بہار کی سلک نگری بھاگلپور صوبے کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور یہاں تیار ہونے والے سلک کپڑے کی مانگ دنیا بھرمیں ہے۔ لیکن یہاں سے ہوائی جہاز کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار کے معاملے میں یہ شہر پیچھے رہ جا رہا ہے۔
بھاگلپورکوہوائی جہازکاانتظارہے اس سلسلے میں تقریبا پچھلے 15 سالوں سے ناگرک سیوا سمیتی کے صدر رضوان خان ہوائی جہاز سروس شروع کرنے کی مہم چلارہےہیں۔ اسی کڑی کے طور پر اتوار کو رضوان خان نے ایک بار پھر بھاگلپور سے ہوائی جہاز سروس شروع کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
رضوان خان کا ماننا ہے کہ یہاں سے ہوائی سروس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ہنگامی صورتحال کے شکار لوگوں کو پریشانی لاحق ہے وہیں، آج کے تیز رفتار دور میں ہوائی سروس نہ ہونے کی وجہ کاروباری یہاں نہیں آتے۔ ہوائی سروس شروع ہرنے پر جہاں کاروبار بڑھے گا وہیں سیاح بھی آئیں گے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بھاگلپور کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنے کا الزام عائد کیا۔
ناگرک سیوا سمیتی کے صدر رضوان خان کے مطابق 1970 تک بھاگلپور میں ہوائی سروس تھی لیکن بعد میں رنوے چھوٹا ہونے کا بہانہ بناکر سروس بند کر دی گئی۔ بعد میں ریاستی رہنماں کی لاپرواہی اور مقامی رہنماوں کی کوتاہ نظری کے باعث ہوائی سروس کیلئے ضروری اپگریڈیشن کے بجائے خالی بیان بازی ہوتی رہی لیکن حال ہی میں بھاگلپور سے ہوائی سروس کیلئے ٹرائل کرنے کی خبر سے رضوان خان اور اس مہم سے جڑے لوگوں کو امید کی ایک کرن نظر آئی ہے۔ اور انتظامیہ پر دباؤ بنانے کیلئے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ اب انتظار ہے اس پل کا جب رضوان خان اور بھاگلپور کے عوام کے سپنوں کا جہاز پرواز بھرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھاگلپور میں خصوصی مہم میں 38 بدمعاش گرفتار