اردو

urdu

ETV Bharat / state

Garbage In Locality In Gaya کارپوریشن کے ماتحت علاقوں میں صفائی کا نظام خستہ حال - عدم توجہی کا نتیجہ

گیا مسلم اکثریتی علاقہ وارث نگر اقبال نگر کارپوریشن کی عدم توجہی کا شکار ہے اور یہاں صفائی کا بھی نظام خستہ ہے سہولیات کے فقدان پر لوگ پریشان ہیں۔

کارپوریشن کے ماتحت علاقوں میں صفائی کانظام خستہ حال
کارپوریشن کے ماتحت علاقوں میں صفائی کانظام خستہ حال

By

Published : Aug 22, 2023, 12:18 PM IST

Updated : Aug 22, 2023, 4:14 PM IST

کارپوریشن کے ماتحت علاقوں میں صفائی کانظام خستہ حال

گیا: بہار کے گیا میں 'خاص فرقے' سے تعلق رکھنے والے علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے کہ کوڑے کچرے کا انبار لگا ہوا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 6 اقبال نگر ، وارث نگر ، رام شیلا محلہ وغیرہ میں بنیادی سہولیات جن میں زیادہ تر سڑک ، نالی گلی پختہ نہیں ہیں اور یہاں تک کہ پینے کے پانی کے لیے بھی ودو کرنا پڑتا ہے۔

محلے میں لازمی طور پر ہردن صفائی نہیں ہوتی ہے ۔یہاں تک کہ ہر گھر سے کوڑا کچرا اٹھانے کا عمل بھی نہیں ہوتا ہے ۔اقبال نگر محلے سے ہو کر ایک بڑا نالا گزرتا ہے جو برسوں پرانا ہے۔ تاہم بیچ آبادی سے ہوکر گزرنے کے باوجود آج تک اس نالے کو ڈھکا نہیں گیا ہے۔ جس کی بدبو سے اہل علاقہ نا صرف پریشان ہوتے ہیں بلکہ اسکی وجہ سے مچھر بھی پیدا ہوتے ہیں۔اس سے کئی طرح کی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے چونکہ برسات کا موسم ہے۔

اس کی وجہ سے یہاں اس علاقے میں ڈینگو ملیریا چکن گنیا جیسی بیماریوں سمیت دیگر وائرس بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ وارڈ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک دو دن ہی صفائی کے لیے کارپوریشن کے صفائی اہلکار آتے ہیں ۔کوڑا بھی نہیں اٹھایا جاتا ہے جسکی وجہ سے محلے کےلوگ سڑکوں کے کنارے کوڑا کچرا پھینک دیتے ہیں ۔مسلسل کارپوریشن سے مطالبہ کرتے ہیں تاہم صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن مطالبہ آج تک پورا نہیں ہوا ہے ۔

پانچ صفائی اہلکار ہیں تعینات
وارڈ چھ کاونسلر کے نمائندہ وسیم احمد کہتے ہیں کہ وارڈ میں 2630 ہولڈنگ ہے یعنی اتنے مکان دوکان رجسٹرڈ ہیں جو کارپویشن کو ٹیکس دیتے ہیں لیکن یہاں صفائی کا نظام خستہ ہے ۔ آٹھ ہزار سے زیادہ ووٹر آبادی ہے لیکن کوڑا اٹھانے والے پانچ سیٹی مین اہلکار کی تعیناتی ہے ،اگر ہولڈنگ کے تحت بھی دیکھا جائے تو بھی اہلکاروں کی تعداد کم ہے کیونکہ ایک سیٹی مین کی ذمہ داری دو سو کی ہے ، جبکہ صفائی چھاڑو اور دیگر کام کے لیے جاب کارڈ میں نو صفائی اہلکار ہیں ، جبکہ ٹوٹل یہاں 26 آدمی ہونا چاہیے تھا ابھی موجودہ وقت میں کل چودہ اہلکار ہیں ، جسکی وجہ سے لوگ جہاں تہاں کوڑا کچرا پھینک دیتے ہیں اور ہر طرف گندگی ملے گی Conclusion:آرٹی آئی بھی کرچکے ہیں۔

وارڈ کے نمائندہ وسیم احمد کے مطابق بارہا کارپوریشن سے وارڈ کے تعلق سے شکایت کی گئی ہے ۔ نگر آیوکت ، میئر اور ڈپٹی میئر سمیت ڈسٹرک مجسٹریٹ سے اس حوالہ سے آگاہ کیا گیا اور درخواست دی گئی لیکن کہیں پر قابل قبول والا معاملہ نہیں ہوا ہے ، کارپوریشن سے آرٹی آئی کرکے بھی جواب مانگا گیا لیکن اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا اب انہوں نے اس حوالہ سے ریاستی اطلاعات محکمہ کو آرٹی آئی کرکے جواب اور تفصیل مانگی گئی ہے کہ آخروارڈ میں اتنی کم تعداد صفائی اہلکاروں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Security At Gaya Station ریلوے اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات مزید پختہ کرنے کا فیصلہ

اس وارڈ میں کئی مذہبی مقامات ہیں
وارڈ چھ مذہبی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے ، اس وارڈ اور اس سے متصل وارڈ میں کئی مذہبی مقامات ہیں ، اسی وارڈ میں بہار کا سب سے بڑا کربلا ہے جہاں ہردن عقیدت مندوں کی آمد ہوتی ہے اسکے علاوہ سناتن مذہب کےاعتبار سے بھی رام شیلا اور دیگر مقامات ہیں جہاں پر خاص کر پترپکش میلہ کے دوران قریب سترہ دنوں تک لاکھوں کا مجمع ہوتا ہے ، اس لحاظ سے بھی درخواست دیکر وارڈ کی سڑکوں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن وہ بھی آج تک پورا نہیں ہوا ہے حالانکہ جب اس حوالہ سے نگر آیوکت ابھیلاشا شرما سے انکا موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنی مصروفیت کا حوالہ دیکر کچھ بتانے سے انکار کردیا۔

Last Updated : Aug 22, 2023, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details