تارا پور کالج کے پروفیسر شاہد رضا جمال نے کہا کہ حضرت والا کا انتقال امت مسلمہ کے لئے ایک ایسا خسارہ ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ ولی رحمانی نے قوم و ملت کی جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
جماعت اسلامی کے مقامی امیر سید شبیر احمد نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی میں سبھی طبقے کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی جو صلاحیت تھی اس کا ثانی کوئی نہیں ہے۔