ریاست بہار کےکیمور میں برتھ، انکم اور ڈومسائل سرٹیفیکیٹ آن لائن بنوایا جا رہا ہے، جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ وقت پر سرٹیفیکیٹ نہ بننے سے نوجوانوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے اور نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے سے محروم رہ جا رہے ہیں۔
گاؤں کے مکھیا مہیندر پرساد نے الزام لگایا ہے کہ بلاک کے ملازمین کی لاپرواہی برت رہے ہیں۔ اس لیے منصوبوں کے فوائد بھی مذکورہ کاغذات بروقت دستیاب نہیں ہونے سے لوگ محروم ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہاں پر کوئی بھی کام وقت پر نہیں ہونے سے روزانہ دفتر کے کاٶنٹر پر درخواست دہندگان اور ملازمین کے بیچ بحث مباحثہ عام سی بات ہو گٸ ہے۔