اردو

urdu

ETV Bharat / state

'علاج نہیں ہونے سے لوگ ہلاک ہورہے ہیں'

ریاست بہار ضلع گیا کے سینئر ایس پی ادتیہ کمار کی بھی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ادتیہ کمار کورونا سے بچاؤ کے لیے پہلے ہی دونوں ڈوز لے چکے ہیں تاہم وہ بھی کورونا پوزیٹیو ہوگیے۔ اس سے قبل ڈی ایم ابھشیک کمار اور کئی اعلیٰ افسران پوزیٹیو ہوچکے ہیں۔

'علاج نہیں ہونے سے لوگ ہلاک ہورہے ہیں'
'علاج نہیں ہونے سے لوگ ہلاک ہورہے ہیں'

By

Published : Apr 24, 2021, 1:39 PM IST

ضلع گیا میں 4505 لوگوں کی جانچ میں 962 افراد متاثر پائے گئے ہیں، سب سے زیادہ گیا شہر سے 370 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ،ان میں 195 کی آر ٹی پی سی آر سے رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، وہیں ریپڈ اینٹیجن کٹس سے 175 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

بلاک سطح کی بات کریں تو بودھ گیا بلاک میں 42 ، امام گنج بلاک میں 20، مانپور بلاک میں 33، خضر سرائے بلاک میں 38، ٹکاری بلاک میں 50 ، نگر بلاک میں 26، نیم چک بتھانی بلاک میں 38 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے علاوہ گیا ریلوے اسٹیشن پر جانچ میں نو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ الگ الگ جگہوں پر ہورہی جانچ میں کئی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

گیا میں ان رپورٹوں پر نظر ڈالیں تو حالات انتہائی خراب اور خطرناک ہونے کی طرف اشارہ ہے. فی الحال گیا میں انفیکشن کی شرح 21.35 فیصد بتائی گئی ہے. راحت کی بات ہےکہ ضلع میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

کل جمعہ سے لیکر آج ہفتہ کی دوپہر تک 350 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔ گزشتہ 15 اپریل سے 23 اپریل تک کل 1822 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر لوگوں نے اپنے گھر کے ہوم آئسولیشن میں رہکرہی کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا کے علاج کے دوران مریضوں کے رشتے داروں کی شکایت ہے کہ سینئر ڈاکٹر راونڈ پر نہیں آتے ہیں۔ نرس اور وارڈ بوائے کے سہارے ہی مریضوں کو چھوڑ دیا گیا ہے. یہی وجہ ہے کہ اموات زیادہ ہورہی ہیں اورعلاج ٹھیک سے نہیں ہورہا ہے. مریضوں کے علاج کے متعلق رشتہ داروں کو صحیح معلومات نہیں دی جارہی ہے۔ حالانکہ ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کوشش ہے کہ سبھی مریضوں کا بہتر علاج ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details