اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیگاسس فون ٹیپنگ معاملے میں کارروائی ہونی چاہئے: نتیش کمار - کورونا وائرس کی دوسری لہر

بہار کے وزیر اعلی کے مطابق نئی ٹیکنالوجی آئی ہے اس کا ایک طرف فائدہ ہے تو دوسری طرف اس کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔ یقینی طور پر اس پر ایکشن لیا جانا چاہئے۔

Nitish Kumar
نیتیش کمار

By

Published : Jul 24, 2021, 8:21 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ پیگاسس فون ٹیپنگ معاملے میں کارروائی ہونی چاہئے۔ ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں کے ذریعہ پیگاسس فون ٹیپنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نتیش کمار نے کہا کہ جو نئی ٹیکنالوجی آئی ہے اس کا جہاں ایک طرف فائدہ ہے تو دوسری طرف اس کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔ یقینی طور پر اس پر ایکشن لیا جانا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی کہا ہے کہ جو غلط چیز ہے اس پر کارروائی کی جانی چاہئے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کورونا متاثرین کی موت سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں، اچانک آکسیجن کی کافی ضرورت پڑی تھی اور اسے ہر طرح سے حل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی تیاریاں کی جارہی ہیں کہ کورونا سمیت دیگر تمام بیماریوں کے لئے آکسیجن کی کبھی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ یہ کام تمام اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امن و امان کے لیے آپسی اتحاد ضروری: نتیش کمار


غیر قانونی طور پر ریت کی کان کنی سے متعلق سوال کے جواب میں نتیش کمار نے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی کی جارہی ہے۔ اس میں ملوث سرکاری عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ محکمہ کان کنی اور پولس کی طرف سے بھی اس معاملے میں مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی نہ ہو۔ تمام ضلعی مجسٹریٹ اور پولس سپرنٹنڈنٹ ایسی چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں"۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details