گیا میں مسلم معاشرے نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا، ساتھ ہی فرانسیسی سامانوں کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔
فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون بنا کر گستاخی کئے جانے کو لیکر پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ مخالفت کی آواز بہار کے گیا میں بھی پہنچ گئی ہے۔ گیا کے اقبال نگر محلہ این ایچ 83 روڈ پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پوسٹرس لگائے گئے تھے اور لوگوں نے پرامن طور پر سڑک کے کنارے انسانی زنجیر بناکر مظاہرہ کیا۔
سبھی مظاہرین کے ہاتھوں میں 'آئی لوو محمد صلی اللہ علیہ وسلم' کے پوسٹر اور تختیاں تھیں۔ مظاہرے میں شامل نوجوانوں نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا 'ایسا کر کے ہم فرانسیسی صدر کو سبق سکھا سکتے ہیں، فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے مسلمانوں نے بتا دیا ہے کہ اگر فرانس توہینِ رسالت کا مرتکب ہوگا تو ہم اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیں گے، اگر دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان فرانسیسی مصنوعات بائیکاٹ کر دیں تو فرانس اقتصادی طور پر بدحالی کا شکار ہوجائے گا'۔