اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Peace Committee: امن کمیٹی کے کارکنان امن وقانون کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں گے - ضلع انتظامیہ اور امن کمیٹی کے درمیان معاہدہ

گیا میں آج سے امن کمیٹی کے ارکان امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے گیارہ محرم کی رات تک سڑکوں پر رہیں گے۔ ضلع میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہونے پر پوری ٹیم حالات کو قابو کرنے میں انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ Peace Committee will Maintain Law and Order

peace committee workers will cooperate in maintaining law and order in Gaya
امن کمیٹی کے کارکنان امن وقانون کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں گے

By

Published : Aug 8, 2022, 7:53 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں محرم کی مجلس اور جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ آج ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور کی مشترکہ صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں امن کمیٹی کے ارکان کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ آج رات سے گیارہ محرم کی رات تک سڑکوں پر گشت کریں۔ مناسب ہو تو آپس میں وقت متعین کرلیں اور اپنے وقت پر مجسٹریٹ کے ساتھ موجود رہیں۔ Peace Committee will Maintain Law and Order

ویڈیو

دراصل ضلع میں آج نو محرم کو پور رات ضلع بھر میں تعزیہ جلوس گھومے گا۔ گاؤں سے لیکر شہر تک جلوس نکالے جائیں گے۔ اس دوران نوجوان روایتی کرتب تلوار بازی، لاٹھی اور دوسرے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تعزیہ جلوس رات بھر گھومنے کے بعد صبح ملاپ ہوگا۔ دسویں محرم کو جگہ جگہ پر میلے بھی لگیں گے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں میلہ بڑے پیمانے پر میلے لگیں گا اور یہ سلسلہ دن بھر سلسلہ جاری رہے گا، جب کہ شہر گیا سمیت سب ڈیویزن کے صدر بازاروں میں رات میں تعزیہ جلوس نکلے گا اور کربلا پہنچ کر ختم ہوگا۔ گیارہ محرم کو دن کے ایک بجے سے شعیہ حضرات کی جانب سے شہر گیا میں ایک بڑا زنجیری ماتم جلوس برآمد ہوگا اور پھر اسی رات کو اکھاڑا نکلے گا جس میں لاکھوں کا مجمع ہو تا ہے، چونکہ حال کے دنوں میں تہواروں کے موقع پر کشیدگی پیش آچکی ہے تو انتظامیہ کی جانب سے کوشش ہے کہ کسی بھی حال میں محرم کے موقع پر کشیدگی پیدا نہیں ہو اس لیے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور نے امن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی ہے۔

واضح رہے کہ امن کمیٹی میں ضلع کے اعلی حکام سمیت ہندو مسلم سکھ عیسائی بودھ مذہب کے ماننے والے سماجی کارکن شامل ہیں جو سبھی تہوار میں امن وقانون بنائے رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details