ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ میں آج ضلع امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اس کی صدارت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کی۔ اس میٹنگ میں سول و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت سبھی مذہب کے نمائندے اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شامل ہوئے۔ District Level Peace Committee Meeting Regarding Holi and Shabe Barat
Peace Committee Meeting: ہولی و شب برأت کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس - ہولی اور شب برات کے پیش نطر میٹنگ منعقد
ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ میں تہواروں کے پیش نظر امن و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے " امن کمیٹی" کی میٹنگ ہوئی، جس میں کہا گیا کہ شب برأت اور ہولی تہوار ساتھ ساتھ آرہا ہے۔ اس صورت میں معاشرے میں شر پسند عناصر منفی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔ ان کے ارادوں پر پانی پھیرنے کی ذمہ داری معاشرے کے ذی شعور افراد اور سیاسی و سماجی اراکین کی بھی ہے۔ District Level Peace Committee Meeting Regarding Holi and Shabe Barat
![Peace Committee Meeting: ہولی و شب برأت کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14755380-903-14755380-1647482803916.jpg)
میٹنگ کا واضح مقصد یہ تھا کہ ہولی اور شب برأت کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے میں معاشرے کے سبھی طبقے کا انتظامیہ کو تعاون ہو آپسی بھائی چارے اور پرانی روایتوں کے تحت مل جل کر سبھی تہوار منائیں
ڈی ایم کو بتایا گیا کہ چونکہ دو برسوں بعد اس مرتبہ بڑے پیمانے پر ہولی کا جشن منایا جائے گا اور اس موقع پر شب برأت بھی ہے تو ایسی صورت میں پولیس کو مستعد رہنے کی ضرورت ہے پولیس سماج دشمن عناصر پر پہلے ہی کارروائی کرے تو حالات کنٹرول میں ہوں گے جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن نے یقین دلایا کہ سبھی حساس مقامات پر گشتی کی ہدایت دی گئی ہے پولیس منصفانہ جانچ کرکے کارروائی شروع کر دی ہے باؤنڈ پیپر بھروائے جارہے ہیں کہیں سے بھی کسی طرح کی معلومات حاصل ہونے انتظامیہ کو باخبر کرنے کی اپیل کی۔
امن کمیٹی ضلع میں برسوں سے فعال ہے اور یہ ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے اور گنگا جمنی تہذیب کے فروغ پر کام کرتی ہے اس میں ڈی ایم اور ایس ایس پی کے علاوہ مندر کے پجاری اور مسجد کے امام سمیت گردوارہ کے نمائندہ اور سبھی مذہب کے نمائندے سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔