اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار کی نیک خواہشات پر پوون ورما کا ردعمل

جنتا دل یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنماء اور سابق راجیہ سبھا کے رکن پوون ورما نے وزیراعلی نیتیش کمار کے ذریعہ دیے گئے انہیں 'نیک خواہشات' والے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔

نتیش کمار کے نیک خواہشات پر پوون ورما کا ردعمل
نتیش کمار کے نیک خواہشات پر پوون ورما کا ردعمل

By

Published : Jan 23, 2020, 3:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

پوون ورما نے کہا کہ انہیں پارٹی سے کچھ جواب چاہیے جو انہیں ابھی تک نہیں ملا ہے اور اگر جواب نہیں ملتا ہے تو وہ پورے طریقے سے آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی نیتیش کمار نے جے ڈی یو رہنما پوون ورما کو نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے ہر لیڈر او خاص کر پوون ورما کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن پوون ورما کا اس طرح سے مخالفت کرنا صحیح نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پوون ورما پارٹی سے مکمل طور سے آزاد ہیں۔ان کو جہاں جانا ہے جاسکتے ہیں۔ان کے ساتھ میری نیک خواہشات ہیں۔
نیتیش کمار نے کہا کہ پوون ورما نے جو بھی بیان دیا ہے وہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

نتیش کمار کے نیک خواہشات پر پوون ورما کا ردعمل

وہیں جے ڈی یو کے ریاستی صدر نارائن سنگھ نے بھی پوون ورما کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ہے۔
نارائن سنگھ نے پوون ورما کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں بی جے پی سے اتحاد کرنے والے فیصلے پر جواب کے مطالبے کو غیرمناسب قرار دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نارائن سنگھ نے کہا تھا کہ میں اس طرح کے بیان کو غیرمناسب سمجھتا ہوں۔ جب بھی پارٹی کےساتھ میٹنگ ہوگی، میں اس بات کو مضبوطی کے ساتھ اٹھاؤں گا۔کیوںکہ سب کو معلوم ہے کہ بہار میں لمبے عرصے سے این ڈی اے کی حکومت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد جے ڈی یو کے اندر کہرام مچا ہوا ہے۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پوون ورما نے پارٹی صدر اور بہار کے وزیراعلی نیتیش کمار کو خط لکھ کر وضاحت کا مطالبہ کیا تھا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details