ریاست بہار کے ضلع گیا میں پترپکش میلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ پترپکش میلہ کو ریاستی میلہ کا درجہ حاصل ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں سے بھی سناتن مذہب کے ماننے والے لوگ اپنے مرحومین کی روح کی تسکین ونجات کے لیے پنڈدان کرنے آتے ہیں۔ گیا میں پنڈدان اور ترپن کی رسموں کی بڑی اہمیت ہے چونکہ دو برس کورونا کی وجہ سے باضابطہ میلہ کا انعقاد نہیں ہوسکاتھا۔Patrekash Mela And City Tent Inaugurates In Gaya In Bihar
وزیر سیاحت کمارسروجیت اس لیے اس مرتبہ پچیس لاکھ عقیدت مندوں کے آنے کی توقع ہے۔اس کے مدنظر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں،پنڈدانیوں کے رہنے کے لیے اس مرتبہ " ٹینٹ سیٹی " گاندھی میدان میں بنائی گئی ہے جہاں 15 سو بیڈس لگائے گئے ہیں۔ ٹینٹ سیٹی میں پنڈدان کے تعلق سے بینر آویزاں ہیں محکمہ سیاحت کی جانب سے ٹینٹ سیٹی بنائی گئی ہے یہاں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں میڈیکل کی سہولت بھی شامل ہے۔