ریاست بہار کی معیشت بڑے پیمانے پر سیاحت پر منحصر ہے. بہار کے بودھسٹ سرکٹ کی زیارت کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں. انکے کےلئے پٹنہ کے 5 سٹار ڈیلکس ہوٹل پاٹلی پترا کنٹیننٹل ، 5 سٹار موریہ اور 4اسٹار چانکیہ ہوٹلز میں بہترین قیام و طعام کے علاوہ سیاحتی مقامات تک جانے کی بہترین سہولت مہیا کراتے ہیں.
پٹنہ: ہوٹلز بند ہونے سے اس صنعت کو 100 کروڑ سے زائد کا نقصان - لاک ڈاون کے سبب اس پر منفی اثرپڑا ہے
کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور لاک ڈاون کے سبب ہوٹلز بدحالی کے شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ دارالحکومت پٹنہ میں ہوٹل صنعت کو 3 کروڑ روپے کا روزانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.
کرونا وائرس کے سبب شہر کے تقریباً 300 چھوٹے بڑے ہوٹلز کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے. یہاں برسرِ روزگار 30 ہزار سے زائد افراد کے بے روزگار ہو نے کا خطرہ لاحق ہے. اس صنعت کو بچانے کے لئے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ریست بہار سیاحتی سیکٹر پر منحصر ہے. بودھسٹ سرکٹ کی وجہ سے یہاں غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انکا ہوٹل پٹنہ کا مرکزی جنکشن ہے. انکے بین الاقوامی سروس کی وجہ سے غیر ملکی سیاح بہت خوش ہیں.
انہوں نے کہا کہ جب سے یہ کورونا کے اثرات اور لاک ڈاون کے نفاذ کا آغازہوا ہے ۔ اس شعبہ کے لئے نہ تو کوئی پالیسی ہے ۔اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس صنعت کو چلانے کے لئے کوئی لائحہ عمل طے کیا گیا ہے.