پٹنہ:ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اہانت رسول کے معاملے میں ایس ڈی پی آئی کے ذریعے پٹنہ سائنس کالج سے کارگل چوک تک احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد، نوجوان شامل ہوئے اور قصورواروں کو گرفتار کر کے حکومت ہند سے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا Protesters in Patna, demanded Nupur Sharma's arrest
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری شمیم اکرم نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کا مسئلہ مسلمانوں کے جذبات سے جڑا ہوا ہے، مگر اب یہاں یہ عام بات ہو گئی ہے کہ برادران وطن کے ذریعہ مسلمانوں کے عقیدت کے تئیں نازیبا کلمات استعمال کیے جاتے ہیں اور حکومت اس پر کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے۔ نبیﷺ اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے خلاف نازیبا کلمات کہنے والے اور ملک میں نفرت کو ہوا دے کر ملک کے امن و امان کو بگاڑنے والے افراد کسی بھی طرح سے معافی کے لائق نہیں ہیں۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ ملک میں امن و امان بحال ہو سکے اور پھر کوئی دوسرا کسی مذہبی رہنما کے خلاف بولنے کی ہمت نہ کرے۔